جبری ریٹائرمنٹ کیس:سپریم کور ٹ کا خیبرپی کے حکومت کو دو ہفتوں میں آگاہ کرنے کا حکم
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کور ٹ میں سب انسپکٹر ملوک شاہ کی مبینہ طور پر جبری ریٹائرمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے معاملے پر خیبرپی کے کی صوبائی حکومت سے دو ہفتوں میں ہدایت لیکر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دیا ہے۔