کلفٹن کے ساحل پر ڈوبنے والی دو کاروں کو نکال لیا گیا
کراچی (اے پی پی) کلفٹن کے ساحل پر ڈوبنے والی دو کاروں کو منگل کی صبح مقامی افراد اور ایدھی کے غوطہ خوروں کی مدد سے نکال لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے ساحل پر پیر اور منگل کی درمیانی شب پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی فیملی کی دو کاریں سمندر کی تیز لہروں کی زد میں آکر ڈوب گئی تھیں۔