کینسر (سرطان) کے علاج میں استعمال ہو
خیال رہے ’اِگ نوبل‘ انعام ان غیر معمولی ایجادات اور دریافتوں کو دیا جاتا ہے جن پہ لوگ ابتدا میں ہنستے ہیں، لیکن بعد میں ان کی اہمیت ہمیں اپنی سوچ بدلنے پر مجبور کردیتی ہے۔ جنوبی آسٹریلیا کی فِلنڈرز یونیورسٹی کے کیمیا دان پروفیسر کولن راسٹن نے ورٹکس فلوئیڈک ڈیوائس (وی ایف ڈی) بنائی ہے۔ یہ مشین عام آنکھ سے نظر نہ آنے والے انتہائی چھوٹی کاربن نینو ٹیوبس (سی این ٹیز) کو بے مثال درستگی کے ساتھ ایک ہی لمبائی میں کاٹ سکتی ہے۔ کینسر (سرطان) کے علاج میں استعمال ہونے والی ادویات کو جسم کے مخصوص حصوں تک پہنچانے کے لیے سائنسدانوں کو ایسے مواد پر دسترس حاصل کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جو مسلسل نینوٹیوبز کو ایک ہی لمبائی میں کاٹ سکے۔ ڈاکٹر راسٹن کہتے ہیں ’ہماری مشین کاربن نینو ٹیوبز کا الجھاؤ ختم کرتی ہے اور انہیں لمبائی میں کاٹتی ہے۔‘ ان کا کہنا ہے کہ ان کی مشین سے کٹنے والی سی این میز جسامت میں اتنی چھوٹی ہوتی ہیں کہ جسم کے اندر دوا پہنچانے کا کام کرسکتی ہیں۔