تائیوان: ریلوے کمپنی کا ہیلو کٹی تھیم ٹرین کا باقاعدہ آغاز
تائی پے (نیٹ نیوز) تائیوان کی ریلوے کمپنی نے ہیلو کٹی تھیم ٹرین کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ بچوں کا پسندیدہ کارٹون کریکٹر ہیلو کئی اب ریلوے ٹریک پر دوڑتا نظر آئے گا کیونکہ تائیوان کی ریلوے کمپنی نے ہیلو کٹی تھیم ٹرین متعارف کروا دی ہے۔ ٹرین کی سیٹوں پر بھی ہیلو کٹی کردار سے متاثر ہوکر سٹیکرز لگائے گئے ہیں۔