رومن شہر کے قدیم کاغذی پلندے میں دھاتی سیاہی استعمال کی گئی: سائنسدان
لندن (بی بی سی) سائنس دانوں کے مطابق تاریخی عجوبہ سمجھے جانے والے ایک کاغذ کے پلندے میں دھاتی سیاہی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس دریافت کے بعد دھاتی سیاہی کے استعمال کی تاریخ مزید کئی صدیاں پیچھے چلی جاتی ہے۔ قدیم رومن شہر ہرکْولینیئم سے ملنے والے کاغذ کے پلندے اٹلی کے آتش فشاں وسوویئس کے پھٹنے سے دب گئے تھے۔