سردار پٹیل کی دور اندیشی سے کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا: مودی کی منطق
نئی دہلی (آن لائن) کشمیر سے لیکر کنہیا کماری تک بھارت کو ایک مضبوط ملک قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک کو متحد رکھنے کا سہرا بھارت کے پہلے وزیر داخلہ سردار پٹیل کو ہے جن کی دور اندیشی سے ہی جموں کشمیر سمیت دوسری کئی ریاستیں بھارت کے وفاق کا حصہ بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس بات کو دہرایا کہ بی جے پی اور مرکزی حکومت ملک کی سالمیت و یکجہتی کے ساتھ کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ سال 1947ء کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب اس وقت بھارت میں سیاسی غیر یقینی کا ماحول تھا اور کئی ریاستیں جن میں جموں کشمیر بھی شامل تھی بھارت کے وفاق سے الگ ہونے کی کوشش میں تھی لیکن سردار پٹیل کی دور اندیشی اور ان کی ذہانت سے جموں کشمیر سمیت کئی دوسری ریاستیں جو کہ شہزادوں کے زیر فیصلہ تھی بھارت کے وفاق کا حصہ بن گئیں۔