بھارت‘ 5 طیاروں میں بم کی اطلاع پر تھرتھلی‘ 3 کو واپس اتار لیا گیا
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے گزشتہ روز پرواز کرنیوالے 5 طیاورں میں بم کی اطلاع ملنے پر تھرتھلی مچ گئی۔ ان میں سے 3 طیاورں کو مختلف ائرپورٹس پر بحفاظت اتار لیا گیا جہاں سکیورٹی فورسز نے انہیں گھیرے میں لے لیا اور بم ڈسپوزل عملے کیساتھ طیاروں کی مکمل تلاشی لی گئی تاہم بعد میں طیاروں کو کلیئر قرار دیکر منزلوں کی جانب روانہ کردیا گیا۔ طیارے ممبئی سے نئی دہلی اور نئی دہلی سے اترکھنڈ جا رہے تھے۔