گوردوارہ ڈیرہ صاحب میں یوم پاکستان کے حوالے سے خصوصی تقریب
لاہور (خصوصی نامہ نگار)یوم پاکستان 23مارچ کے حوالے سے گورودوارہ ڈیرھ صاحب میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی شہزاد منشی، بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائن خالد علی،ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس، سرداربشن سنگھ، ہند و رہنما امرناتھ رندھاوا، ڈاکٹر منور چاند ،صابر ناز ، مسیحی رہنما پرویز جان سرویا، بشپ شاہد معراج ودیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہزاد منشی نے کہا ہے کہ جتنی مراعات اور مذہبی آزادی آج اقلیتوں کو حاصل ہے اس سے پہلے نہ تھی، پاکستانی ہونے پر فخر ہے ۔ سکھ رہنما سر دار بشن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے اور یہ ہمیں اپنی جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ہندو رہنما امرناتھ رندھاوا اور ڈاکڑ منور چاند نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا ملک اور ہماری عزت ہے۔