‘‘ٹیکس گزاروں کے حقوق، صورتِ حال اور تقاضے‘‘حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے سیمینار جناح آڈیٹورئم لاہور چیمبر آف کامرس میں جمعہ کو ہو گا
لاہور( خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے’’ ٹیکس گزاروں کے حقوق، صورت حال اور تقاضے‘‘ کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام کیا ہے جو جناح آڈی ٹورئم ، لاہور چیمبر آف کامرس ،ایوان تجارت روڈ ، لاہور میں 25مارچ کو 2بجے دوپہر منعقد ہو گا۔ عائشہ غوث پاشا(وزیر خزانہ، حکومت پنجاب) صدارت کریں گے۔ تنویر اشرف کائرہ( سابق وزیر خزانہ، پنجاب) اور ناصر سعید(سینئر وائس پریذیڈنٹ ، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری )مہمانان خصوصی ہوں گے۔ مقررین میں ڈاکٹر قیس اسلم(پروفیسر آف اکنامکس ، یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب) اور عمر ظہیر میر (وائس چیئر مین ، لائزان کمیٹی لاہور ٹیکس بار ) شامل ہیں۔