سنگاپورحکومت کا سابق وزیراعظم لی کوان یو کے انتقال پر سات روزہ یوم سوگ کا اعلان
سنگاپور کوچھوٹی سی بندرگاہ سے امیرملک بنانے والے لی کوان یؤ اکتیس برس تک سنگاپور کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پرفائز رہے ۔ لی کوان یو کوسنگاپور کی خوشحالی کامعمار بھی کہاجاتا تھا۔ ان کے دور میں جہاں آزادی اظہار پر پابندیاں رہیں وہیں ان کے سیاسی مخالفین کوعدالتی کارروائیوں کا بھی ہدف بنایا گیا۔ لی کوان کے انتقال کا اعلان ان کے بیٹے اور سنگاپور کے موجودہ وزیرِاعظم لی سیان لونگ کے پریس سیکریٹری کی جانب سے کیا گیا۔ سنگا پورکے سابق وزیراعظم کئی برس سے نمونیئے کےمرض میں مبتلا رہے جو بالآخر ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔ پاکستان کے سابق صدر پرویزمشرف، امریکی صدر باراک اوباما،سابق امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کے سربراہان نے بانی سنگاپور کے انتقال پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔