کویت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) پاکستان کے قومی دن کے موقع پر کویت میں پاکستانی سفارتخانہ کے چارج ڈی افیئرز سجاد احمد سیھر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ \\\"پاکستان کے قومی دن کے اس مبارک موقع پر میں کویت میں مقیم تمام پاکستانی بھائیوں، بہنوں اور تمام دوستوں کو مبارکباد دیتے ہوئے بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں، یہ دن ہر سال ہمیں برصغیر کے مسلمانوں کی قیام پاکستان کے لئے دی جانے والی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ یہ دن اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق ملک کی خدمت کرنے کے ارادوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ ہمار وطن بے شمار قدرتی ذرائع سے مالا مال ہے۔ دوسری طرف ہم بے شمار چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہاں پر مقیم پاکستانی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے سخت محنت کرتے رہیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024