ٹی 20ورلڈ کپ: انگلینڈ نے امریکا کو10 وکٹوں سے ہرا دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے 29ویں میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو باآسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔بارباڈوس میں کھیلے گئے گروپ 2 کے اس اہم میچ میں امریکا نے انگلینڈ کو جیت کےلیے 116 رنز کا ہدف دیا جو انگلش ٹیم نے اننگز کے 9 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔انگلینڈ کے بٹلر 83 اور سالٹ 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر امریکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے والی اور پہلے مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے والی امریکی ٹیم کی آخری 5 وکٹیں بغیر کسی رن پر گرگئیں۔ امریکا کی ٹیم 115 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔شریک میزبان ٹیم کی جانب سے نتیش کمار 30 اور کوری اینڈرسن 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ہرمیت سنگھ نے 21 ایرون جونز نے 10 رنز بنائے، اسٹیون ٹیلر 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے ہیٹ ٹرک بناتے ہوئے چار آؤٹ کیے۔ انکے علاوہ سین کرن اور عادل رشید نے دو دو جبکہ ریس ٹاپلے اور لیام لونگسٹن نے ایک ایک وکٹ لی۔انگلینڈ کو سیمی فائنل کی راہ ہموار کرنے کےلیے اس میچ میں کامیابی درکار ہے۔دوسری جانب امریکا گروپ 2 کے اس میچ میں جیت کے باوجود ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن