عمران خان اور بابر اعوان کی ملاقات
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اداروں کو کنٹرول میں لانے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ملک میں جمہوریت کے آگے بڑھنے کا واحد راستہ فوری شفاف انتخابات ہیں۔ عمران خان نے بابر اعوان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے اداروں میں بڑھتی ہوئی حکومتی مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا۔بابر اعوان نے ملاقات میں کہا کہ حکومتی اتحاد قانون سازی کے نام پر جمہوری روایات کو روند رہا ہے۔آئینی معاملات پر جلد عدلیہ سے رجوع کیا جائےگا، آئینی اور قانونی سطح پر جمہوری اقدار کا بھرپور دفاع کریں گے.