عمران خان کا ترکی کے شیخ محمود آفندی کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے ترکی کے مشہور مذہبی سکالر اور استاد شیخ محمد آفندی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ محمد کا انتقال مسلم امہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔شیخ محمود آفندی ترکی میں لاکھوں مسلمانوں کے مذہبی لیڈر اور استاد تھے انہوں نے کڑے وقت میں اسلام ،سنت اور احادیث کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔غیر ملکی میدیا کے مطابق شیخ محمود ترکی کے صدر رجب طیب کے پیر بھی تھے۔