آسٹریلوی بگ بیش لیگ نے بھی ڈرافٹ سسٹم اپنالیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک ) بگ بیش لیگ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی توجہ حاصل کرنے کےلئے ڈرافٹ سسٹم اپنا لیا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق سیزن 23-2022 ءکےلئے اب ایک طریقے کے تحت کھلاڑی منتخب کئے جائیں گے۔کھلاڑیوں کی کیٹگریز پلاٹینم سے برانز تک ہوں گی۔
، معاوضوں کے بارے میں ابھی نہیں بتایا گیا۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ ڈرافٹ کی تاریخوں اور پک آرڈر کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دنیا میں نئی متعارف کرائی جانیوالی لیگز سے بی بی ایل کو طریقہ کار تبدیل کرنا پڑا ہے۔