خالد جمال شمسی سندھ ٹیک بال ایسوسی ایشن کے صدر ہوگئے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹیک بال ایسوسی ایشن کے الیکشن میں خالد جمال شمسی صدر اور حق نواز گزدر چار سال کے لیے سیکرٹری جنرلمنتخب ہو گئے۔ انتخابی جنرل باڈی میٹنگ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، اصغر بلوچ، پاکستان ٹیک بال فیڈریشن کے صدر ابصار علی اور سندھ اسپورٹس بورڈ کے نمائندے محمد عاصم کی زیر نگرانی ہوئی جس میں منتخب ہونے والوں میں سندھ ٹیک بال ایسوسی ایشن کے چیئرمین ندیم معاذی، صدر خالد جمال شمسی، نائب صدر ماجد رسول، نائب صدر فاطمہ، سیکرٹری جنرل حق نواز گزدر، خزانچی شاہ جواد گزدر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری اسماعیل شاہ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری مہوش سمیت دیگر ممبران، بلاول گزدر، نیلہ، شبانہ، نایاب ملک کو وومن ونگ ٹیکنیکل کمیٹی منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر سندھ کے تمام اضلاع سے ممبران سندھ ٹیک بال ایسوسی ایشن نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ سندھ ٹیک بال ایسوسیشن کے صدر خالد جمال شمسی نے کہا کہ ٹیک بال کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور آنے والے تمام مہمان خصوصی اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ سیکرٹری سندھ اولمپک ایسوسیشن کے جانب سے بھی بھرپور تعاون، صدر پاکستان ٹیک بال فیڈریشن نے ٹیک بال کے بھرپور پذیرائی کرنے پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن اور سندھ اسپورٹس بورڈ اور دیگر تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔