سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش‘ 2کروڑ 40لاکھ روپے خرچ
سرگودھا (نمائندہ خصوصی)سرگودھا سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش‘ کھلاڑیوں اور شائقین کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے 2کروڑ 40لاکھ روپے خرچ کر کے 6 مین پیچز‘ 3 پریکٹس پیچز بمعہ نیٹ ‘دونوں پولین کی مرمت ‘ گرل کی مرمت اور پورے سٹیڈیم کا پینٹ ‘شائقین کے بیٹھنے کیلئے سیڑھیاں ‘الیکٹرک کولرز اور ٹائلٹ بلاک کے کاموں پر کمشنر نے واضح کیاکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا اور تمام کام مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کا حکم دیا۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے اسسٹنٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر عمران خان نے کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد سے ملاقات میں بتایاکہ دونوں پولین کی مرمت ‘ گرل کی مرمت اور پورے سٹیڈیم کا پینٹ ‘شائقین کے بیٹھنے کیلئے سیڑھیاں ‘الیکٹرک کولرز اور ٹائلٹ بلاک پر کام جاری ہے
جبکہ پی ایم یو سپورٹس سٹیڈیم کیلئے آٹو رولر‘ رائیڈ اینڈ لان موور ‘ فیکسڈسکرین‘ گھاس کاٹنے والی مشین اور پیچز کے کور فراہم کرے گا۔