میپکو کامستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن ٗ ایک ارب سے زائد وصولی
ملتان (نیوز رپورٹر)میپکو کامستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن ٗ ایک ارب سے زائد وصولی۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق آپریشن سرکلوں کے ایس ایز، ایگزیکٹو انجینئرز، سب ڈویژنل افسران اور ریکوری سٹاف کی جانب سے طویل عرصے سے واجبات /بقایاجات کی ادائیگیاں نہ کرنیوالے مستقل نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری۔ مالی سال 2021-22کے پہلے گیارہ ماہ میں 92ہزار294ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کرکے ایک ارب35کروڑ81 لاکھ20ہزارروپے وصول کئے گئے۔ (جولائی تامئی) کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 24442ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 43کروڑ99لاکھ روپے وصول کئے جبکہ ڈی جی خان سرکل میں 11718مستقل نادہندگان سے15 کروڑ 64 لاکھ روپے، وہاڑی سرکل میں 7468نادہندگان سے 10کروڑ24لاکھ روپے، بہاولپور سرکل میں 10891نادہندگان سے 12کروڑ11لاکھ روپے، ساہیوال سرکل میں 8816 نادہندگان سے 9کروڑ39لاکھ روپے، رحیم یار خان سرکل میں 8019نادہندگان سے 15کروڑ82لاکھ روپے، مظفرگڑھ سرکل میں 10816ڈیفالٹرز سے 15کروڑ28لاکھ روپے، بہاولنگر سرکل میں 4905نادہندگان سے 6کروڑ34لاکھ روپے اور خانیوال سرکل میں 5219مستقل نادہندگان سے 6کروڑ 95لاکھ روپے وصول کئے گئے۔