راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون،5ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںکے خلاف موثر کریک ڈائون،05ملزمان گرفتار، 05کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محبوب الٰہی کو گرفتار کرلیا، ملزم سے ایک کلو330گرام چر س برآمد ہوئی، گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نور محمد کو گرفتا رکرکے ملزم سے02کلو200 گرام چرس برآمد کی، پھگواڑی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہباز کو گرفتارکرکے ملزم سے ایک کلو560گرام چرس برآمد کرلی، جبکہ دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شہریار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے250گرام چرس برآمد ہوئی۔