Waqt News
Monday | July 04, 2022
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • مون سون کی بارشیں، ماہرین نے شہریوں کو ڈینگی سے خبردار کردیا
  • تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو اہم عہدے سے نواز دیا
  • امید ہے ہفتے کے آخر تک لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی. قمرزمان کائرہ
  • پی سی بی چیئرمین کی تنخواہ کچھ نہیں لیکن گالیاں بہت ہیں. رمیز راجا
  • تحریک انصاف نے این اے 245 میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا

شاہ صاحب کو پتہ چل گیا  

Jun 23, 2022 6:17 AM, June 23, 2022
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
شاہ صاحب کو پتہ چل گیا  

وزیر خزانہ جناب مفتاح اسماعیل نے اطلاع دی ہے کہ تیل مہنگا آئی ایم ایف سے معاہدے کی وجہ سے نہیں بلکہ عالمی منڈی میں اس کے دام بڑھنے کی وجہ سے ہوا ۔ ایک خبر ہے کہ وزیر اعظم صاحب بھی جلد قوم کو اعتماد میں لیں گے (یعنی قوم سے خطاب کریں گے) کہ تیل کے نرخوں میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں بلکہ عالمی منڈی کی گرانی ہے۔ 

یعنی یہ اطلاع دی جا رہی ہے کہ پتّے ہرے نہیں سبز ہوتے ہیں، پھول سرخ نہیں، لال ہوتے ہیں اور کوّا کالا نہیں بلکہ سیاہ ہوتا ہے۔ جو اطلاع دی جا رہی ہے یا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس کی ضرورت سمجھ میں نہیں آئی۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کی غیر ضروری صفائی دینے کے پیچھے کیا راز ہے، دانایانِ راز ہی سمجھ سکتے ہیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے میں 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینےکا اعلان

یہ گویا کان کو ہاتھ پیچھے سے لے جا کر پکڑنے کی کوشش ہے حالانکہ بات تو ایک ہی ہے۔ آئی ایم ایف نے کبھی کسی ملک سے یہ نہیں کہا کہ فلاں چیز مہنگی کر دو۔ وہ سب سڈی ختم کرنے کی ہدایت دیتا ہے اور نتیجہ وہی نکلتا ہے جو نکل رہا ہے۔ سب سڈی دینے کا مطلب ہے مہنگی چیز خرید کر عوام کو کم قیمت پر بیچو اور سب سڈی ختم کرنے کا مطلب ہے جو شے جس بھائو خریدتے ہو، اسی بھائو بیچو چنانچہ عالمی منڈی سے تیل مہنگا ملے گا تو مہنگا بکے گا۔ 

بات ایک ہی ہے یا کہ نہیں۔ پھر یہ کھکھِڑ کیوں کھکھِڑ جا رہا ہے؟ شاید آئی ایم ایف کی کوئی نئی شرط آ گئی ہے کہ جس میں بدنامی سے بچائو؟ یا پھر یہ کچھ ’سابقون‘‘ کو این آر او دینے کی سعی نامشکور ہے۔ 

ڈالر کی قیمت میں مزید کمی

……………

ڈالر 210 کا سنگ میل عبور کر چکا، اب 220 کا سنگ میل نشان منزل ہے۔ اللہ اکبر۔ چار سال پہلے شروع ہونے والا سونامی ختم کیا لیکن اس کا ’’ڈومینو افیکٹ‘‘ نہ جانے کہاں جا کے رکے گا، کیسے رکے گا اور کون روکے گا۔ 

ایسے بھی ایک پیش گوئی یاد آ گئی جو غلط نکلی۔ جب رضا باقر کو سٹیٹ بنک کا گورنر بنایا گیا تب یہ پیش گوئی بہت سے تبصرہ نگاروں  نے کی تھی کہ موصوف پاکستان کا حال مصر والا کر کے چھوڑیں گے۔ 

پیش گوئی یوں غلط ثابت ہوئی کہ مصر تو بہت پیچھے ر ہ گیا ، پاکستان کتنی ہی آگے کی منزلیں ٹاپ گیا اور اب بحر ظلمات میں غوطے کھارہا ہے۔سہرا رضا باقر کے سربندھتا ہے یا ان کے لانے والوں پر!۔ کیا بے کار سوال ہے۔ حدیث لیلیٰ، فریب محمل، سراب ناقہ، کیا کہئے۔ 

اداروں کے خلاف مہم کا سربراہ کون ہے؟

…………… 

الیکشن کمشن نے محض آٹھ سال کی قلیل مدّت میں ایک بڑا معرکہ سر کر لیا۔ پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ یا ممنوعہ فنڈنگ کیس کی نہ صرف سماعت مکمل کر لی بلکہ اس کا فیصلہ بھی لکھ ڈالا۔ یعنی کمال در کمال کر دیا۔ اس دوران پی ٹی آئی نے التوا کی درجنوں اپیلیں کیں لیکن جلد سماعت کے لیے الیکشن کمشن نے کبھی بھی اپیل پر چند مہینے سے زیادہ کا التوا نہیں دیا حالانکہ انصاف کا مطلب تحریک انصاف کا تقاضا تو یہ تھا کہ کم از کم سو پچاس برس کا التوا تو دیا جاتا۔ 

بڑی عید پر موسم کیسا ہوگا؟

بہرحال، اب یہ فیصلہ تحریر کر کے محفوظ بنا دیا گیا ہے تو بعض احباب کوجلدی پڑ گئی ہے کہ فیصلہ سنایا کب جاتا ہے۔ ارے بھائی اتنی جلدی کیوں ہے۔ فیصلہ لکھنے میں آٹھ سال لگے، سنا نے میں بھی ڈیڑھ دو سال لگ جائیں تو کیا فرق پڑتا ہے۔ ویسے بعض سیانوں کا کہنا ہے کہ فیصلہ سنانے میں اتنا فائدہ نہیں جتنا اسے لٹکانے میں ہے واللہ اعلم۔

……………

رحیم یار خاں کی یہ خبر ملاحظہ فرمائیے۔ کوٹ سمابہ کے ایک شخص منیر نے اپنی رشتہ دار کی 8 سالہ بچی کو سیر کرانے کے بہانے ساتھ لیا۔ نہر پر لے جا کر اس کے کانوں سے آدھ تولے کی بالیاں اتاریں اور پھر اسے نہر میں پھینک دیا کہ ڈوب کر مر جائے۔ بچی نہر میں غوطے لگانے لگی تو پٹڑی پر کھڑا کتا نہر میں کود گیا اور بچی کو کھینچتا ہوا دوسرے کنارے پر لے گیا۔ بچی صحیح سلامت باہر نکل آئی۔ یہ منظر دیکھنے والے راہگیروں نے منیر سے پوچھا کہ تم نے اسے نہر میں کیوں پھینکا جس پر وہ اپنے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گیا اور اوپر سے گھوم کر دوسرے کنارے پہنچا۔ وہاں اس نے بچی کو پھر پکڑ لیا اور گلا دبا کر مار ڈالا۔ پولیس نے بعدازاں ملزم کو گرفتار کر لیا۔ 

ڈی جی نیب لاہور،ملتان،سکھر،بلوچستان ،راولپنڈی سمیت بڑے تبادلے

ہمارے ہاں کسی کو بہت بری گالی دینا ہو تو اسے ’’کتّا‘‘ کہا جاتا ہے اور بہت ہی بری گالی دینا ہو تو کتے کا بچہ کہا جاتا ہے۔ حقیقت میں تو اس کے برعکس کہا جانا چاہیے۔ بہت بری گالی دینا ہو تو انسان، اور بہت ہی بری گالی دینا ہو تو انسان کا بچہ کہنا چاہیے۔ 

……………

محض آدھے تولے سونے کی خاطر ایک معصوم بچی کا قتل۔ ’’انسانیت‘‘ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔ ہمارے معاشرے میں، بالخصوص پختونخواہ اور پنجاب میں گزشتہ کچھ برسوں سے معصوم بچوں کے قتل کے واقعات ڈرا دینے کی حد تک بڑھ گئے ہیں اور معاشرے کے کسی بھی طبقے، دانشوروں، علماء قانون والوں، ماہرین اخلاقیات، سول سوسائٹی سمیت کسی نے بھی اس پر کوئی اونچی آواز نہیں نکالی ہے، اونچی آواز کیا معنے، سرگوشی تک سنائی نہیں دی۔ ایسے معاشروں کو سماجیات کے علم میں ’’قبرستان‘‘ کہا جاتا ہے۔ 

دو تین روز پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے ان واقعات کے تدارک کیلئے کوئی سیل بنانے کا حکم دیا ہے۔ دیکھئے، یہ سیل کتنے برس میں اپنی سفارشات طے کرتا ہے۔ 

……………

جے یو پی کے رہنما مولانا ابوالخیر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے ایک بیان پر احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ مذکورہ بیان سے یہ مطلب اخذ ہوتا ہے کہ موصوف اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حامی ہیں لیکن سلیم مانڈوی والا نے اس بیان کی واضح تردید کر دی ہے۔ ویسے بھی پیپلز پارٹی اسرائیل کی سخت گیر مخالف جماعت رہی ہے اور ایسی کوئی وجہ نہیں کہ وہ اپنا موقف بدل ڈالے۔ 

مولانا ابوالخیر بے فکر رہیں۔ جن لوگوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور جن کی حکومت آتے ہی اسرائیلی طیارے کی اسلام آباد آنے کی خبر چلی تھی اور جن کے وزیر اعظم کے مشیر نے اسرائیل کا دورہ کیا تھا اور جن کی خاتون رکن اسمبلی نے پارلیمنٹ میں اسرائیل کے فضائل کے باب میں پورا خطبہ دیا تھا، وہ چلے گئے اور اب ان کے واپس آنے کے آثار دور دور تک نہیں ہیں۔ انہیں چاہیے کہ سلیم مانڈوی والا کی تردید قبول کر لیں۔ 

……………

شاہ محمود قریشی نے فرمایا ہے کہ /17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔ 

الیکشن میں ابھی 25 دن باقی ہیں۔ 25 دن پہلے ہی نتائج بھی شاہ صاحب نے دیکھ لئے اور ان میں ردّوبدل کا ملاحظہ بھی کر لیا۔ لگتا ہے شاہ صاحب نے ٹائم مشین بنا لی ہے اور پھر کشف سے معلوم کر لیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  •  ثالثی اور برا حال ہو یاپنجاب دا

    Jul 04, 2022
  • بھیر ویں بھیروں نہ بن جائے 

    Jul 03, 2022
  • ’’ موٹیویشنل سپیکرز‘‘

    Jul 03, 2022
  • فرح خان پر الزامات، عطا تارڑ اور ملک احمد کیخلاف ہتک عزت کا ...

    Jul 03, 2022 | 21:49
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • مون سون کی بارشیں، ماہرین نے شہریوں کو ڈینگی سے خبردار کردیا

    Jul 04, 2022 | 21:58
  • تحریک انصاف نے عمران اسماعیل کو اہم عہدے سے نواز دیا

    Jul 04, 2022 | 20:58
  • امید ہے ہفتے کے آخر تک لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوگی. قمرزمان کائرہ

    Jul 04, 2022 | 20:30
  • پی سی بی چیئرمین کی تنخواہ کچھ نہیں لیکن گالیاں بہت ہیں. رمیز ...

    Jul 04, 2022 | 19:52
  • تحریک انصاف نے این اے 245 میں ضمنی انتخابات کے لیے اپنا ...

    Jul 04, 2022 | 19:41
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  •  ثالثی اور برا حال ہو یاپنجاب دا

    Jul 04, 2022
  • ریاست کی بقاء کے لیے ہوش کے ناخن لیں!!!!!

    Jul 04, 2022
  • پاکستان فٹبال کی فیفارکنیت بحال مگر۔۔!!!

    Jul 03, 2022
  • 2022ء کے اعدادوشمار مستقبل کے سنگین خطرات کی ...

    Jul 03, 2022
  • بھیر ویں بھیروں نہ بن جائے 

    Jul 03, 2022
  • 1

    توانائی بحران: حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ ملا کر مستقل حل تلاش کرے

  • 2

    سرکاری ویب سائٹس سے  متعلق سکیورٹی الرٹ جاری

  • 3

     مندرہ : 13برس سے بند پڑا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نتھیہ کلیال

  • 4

    سپریم کورٹ کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب

  • 5

    مسلمانوں کی دلآزاری پر بھارتی  سپریم کورٹ کا ملعونہ کو معافی مانگنے کا حکم 

  • 1

    پیر،4 ذی الحج 1443ھ،4 جولائی 2022 ء

  • 2

    اتوار،3 ذی الحج 1443ھ،3 جولائی 2022 ء

  • 3

    ہفتہ، 2 ذی الحج 1443ھ، 2 جولائی 2022 ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • گھر کے اندر فائدے‘ باہر خسارے‘ عورت کا لمحہ ...

    Jul 04, 2022
  • ناجائز کمائی کی قربانی

    Jul 04, 2022
  • ’’ریاست ہو گی ماں کے جیسی‘‘

    Jul 04, 2022
  • برکس ، برکس پلس اور پاکستان !

    Jul 04, 2022
  • اسلام اور جمہوریت ۔۔۔ایس ایم ظفر کی نظر میں

    Jul 04, 2022
  • اسٹاک مارکیٹ : کاروبار میں معمولی استحکام ، 575 ...

    Jul 04, 2022
  • قرض کی پیتے تھے مے!!

    Jul 04, 2022
  • جب قدرت مہربان ہوتی ہے!

    Jul 04, 2022
  • کپتان کادم توڑتا بیانیہ

    Jul 04, 2022
  •   اللہ توآپ سے بھی پوچھیں گے خان صاحب  

    Jul 04, 2022
  • 1

    حکومت ریٹائرڈ ملازمین کو مایوس نہ کرے

  • 2

    وزیر اعظم شہباز شریف کی توجہ کے لئے

  • 3

    آئی ایم ایف

  • 4

    ہمارا پرچم 

  • 5

    پیدل چل ے والوں کے حقوق

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    وہ ایک سجدہ۔۔۔۔

  • 2

    بیت اللہ

  • 3

    جواہرات رسول ﷺ

  • 1

    فرمان قائد

  • 2

    اعتماد

  • 3

    معدنی دولت

  • 4

    فرمان قائد

  • 5

    فرمان قائد

  • 1

    فرمودہ اقبال

  • 2

    بالِ جبریل

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    نیا زمانہ نئے صبح و شام پیدا کر

  • 5

    فرمودہ اقبال

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2022 | Nawaiwaqt Group