بینظیر بھٹو کی شہادت جمہوریت کو کمزور کرنے کی سازش تھی: طارق نوید لون
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) بینظیر بھٹو کو شہید کرکے ملک جمہوریت اور پیپلزپارٹی کو کمزور کرنے کی سازش کی گئی جسے آصف علی زرداری نے بینظیر کی قبر پر کھڑے ہو کر پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ناکام بنا دی ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پیپلز پارٹی خواجہ طارق نوید لون کے زیراہتمام بینظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے ،ممبر پنجاب کونسل خالد اسلام ڈار،مسرت جاوید خلجی خواجہ کلیم الرحمن ،اشفاق خان،ملک عبداباسط،نعمان عزیز،خالد حسین باجوہ و دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو کی 68ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔