گوجرانوالہ:5سالہ بھتیجی پر مجرمانہ حملہ،طالبعلم سے زیادتی کی کوشش
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) جامکے چٹھہ کی رہائشی ساجدہ کا خاوند بسلسلہ روزگار سعودی عرب مقیم ہے گزشتہ روز اس کی پانچ سالہ بچی کو دیور عمران زبیر نے غیر موجودگی میں زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی کمرہ سے چیخوں کی آوازیں آنے پر بچی کی والدہ کو دیکھتے ہی ملزم فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دریںاثناء تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں اشفاق کا بیٹا اریب گھر سے ٹیوشن پڑھنے موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اوباش نوجوان شمس گن پوائنٹ پر اسے کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کی کوشش کی، لڑکے کے شور مچانے پر ملزم فرار ہوگیا ادھرگلشن پارک فرید ٹاون میں قیوم خاں کی بیٹی سونیا جو محکمہ صحت سے وابستہ ہے گھر سے ہسپتال جارہی تھی کہ راستے میں شعیب عرف شعیبی،رمشاں بی بی نے ساتھیوں سے ملکر اغوا کرلیا اسی طرح موڑ ایمن آباد میں سادھوکی کے رہائشی کاشف رحمان کی بیوی میکے آئی ہوئی تھی جسے تنویر نے ساتھیوں سے ملکر زیورات سمیت اغوا کرلیا پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔