لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن نےسکول کھولنے کے ایس او پیز اور تجاویز پر کام شروع کردیا جس کے تحت سکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام محکمہ سکول ایجوکیشن کےمطابق کورونا وائرس کے باعث بند سکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کے لیے تجاویز پر کا شروع کر دیا گیا ہے اورپہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں آٹھویں اور پانچویں جماعت کے طلبہ کو سکول بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکام کامزید کہنا تھا کہ سکولوں کے اوقات کار تین گھنٹے کرنے کی تجویز ہے جبکہ سکول کھولتے ہی آغاز میں صرف لازمی مضامین کو پڑھانے کی تجویز ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی سکولوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں۔ جس کے لیے نجی سکولوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کردیا گیا ہے چار ہزار سے کم اور چار ہزار سے زائد فیس وصول کرنے والے سکولوں کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔دو کیٹگریز کے سکول کو کل تک ایس او پیز جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 85 ہزار 034 تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 3695 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 71092 ہو گئی ہےجبکہ پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا۔مریضوں کی تعداد 68308 ہو گئی ہے،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 22633 ، بلوچستان میں 9587 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 11219، آزاد جموں و کشمیر 869 گلگت میں 1326 ہو گئی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38