جرائم کی بیخ کنی کیلئے میڈیا کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ‘ اے ایس پی نوشیرواں علی
کبیروالا(نامہ نگار) میڈیا ،قیام امن اور معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے میںاہم کردار ادا کررہا ہے ،پولیس اور صحافیوں کے درمیان فاصلوں کو کم اور روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے ،جرائم پیشہ عناصر کی حوصلہ شکنی اور کرائم کی بیخ کنی کیلئے ’’میڈیا ‘‘ کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،زندگی کے کسی بھی شعبے کو بھی ’’کالی بھیڑوں ‘‘ سے پاک قرار نہیں دیا جاسکتا ہے ،ان خیالات کا اظہار اے ایس پی کبیروالا نوشیرواں علی چانڈیو نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی ہال کبیروالا میں انجمن صحافیاں وپریس کلب(رجسٹرڈ ) کبیروالا کے ممبران کے ساتھ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔