مسیحی برادری کیلئے ڈاکٹر عزیز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:غلام دستگیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان، رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے پارٹی کے سینئر اقلیتی رہنما ڈاکٹر عزیز دل کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مسیحی برادری کیلئے ڈاکٹر عزیز دل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ڈاکٹر عزیز دل بہترین شخصیت کے مالک انسان تھے انہوں نے ساری زندگی پارٹی کیساتھ وفادری کی اور بے لوث اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے سیاسی و فلاحی میدان میں ڈاکٹر عزیز دل کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کی بجائے پارٹی کے مفادات کو ترجیح دی ڈاکٹر عزیز دل کی وفات سے پیدا ہونیوالا خلا مدتوں پورا نہیں ہوسکتا انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مسلم لیگ ن انکی فیملی کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کیلئے دعا گو ہے۔