آج لا بورجے میں منعقدہ 53 ویں پیرس ائیر شو کے اختتامی روز ایوی ایشن کے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے پاک فضائیہ کے جے ایف17 تھنڈر کا سٹیٹک ڈسپلے اور فضائی مظاہرہ دیکھا۔ہفتہ وار تعطیل کی وجہ سے دن کے آغاز میں ہی نمائش کا وسیع و عریض میدان ہر عمرکے پرجوش تماشائیوں سے بھرگیا۔دیگر جہازوں اور دفاعی سازوسامان کے درمیان رکھا گیا جے ایف 17 تھنڈر اس شو میں نمایاں حیثیت اختیار کر گیا۔ پاک فضائیہ کے عملے نے ایوی ایشن کے شائقین کو اس طیارے کی آپریشنل صلاحیتوں اور اس کے جدید ترین ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ پاکستان کے اس شاہکار طیارے کو اپنے سامنے دیکھ عوام کی خوشی دیدنی تھی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کے عملے کے ساتھ سیلفیز اور تصاویر بنوا ئیں۔
سٹیٹک ڈسپلے کے علاوہ پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر نے شاندار الوداعی فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ پیرس کے آسمانوں میں طیا رے کے مسحور کن فضائی مظاہرے سے شائقین بہت محظوظ ہوئے۔ مظاہرے کے بعد طیارے کی لینڈنگ پر شائقین نے تالیاں بجا کراسکی شاندار پرفارمنس پر داد دی۔
دنیا کے سب سے بڑے ائیر شو میں پاک فضائیہ کے دستے کی شمولیت سے جے ایف 17 تھنڈر کی جدید ترین صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا بہترین موقع میسر آیااور ایوی ایشن کی عالمی منڈی میں ممکنہ خریداروں کو جے ایف 17تھنڈر کی صلاحیتوں کو پرکھنے کا موقع بھی فراہم ہوا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38