عدیس ابابا: افریقی ملک ایتھوپیا میں حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا جب کہ باغیوں کے حملے میں فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل سیارے مکینن ہلاک ہوگئے۔
ایتھوپیا کے سرکاری میڈیا کے مطابق ریاست امہارا میں باغیوں نے حکومت کا تختہ اُلٹنے کے لیے حملہ کیا اس دوران آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سیارے مکینن مزاحمت کرتے ہوئے باغیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔
ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ملک کے آرمی چیف، ریاست امہارا کے سربراہ اور مشیر کو دفتر میں قتل کر دیا گیا، امریکا نے دارالحکومت ادیس ابابا میں شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔
ایتھوپیا میں بغاوت کی ناکام کوشش تاہم آرمی چیف ہلاک ہو گئے، وزیراعظم ابے احمد نے ٹی وی پر خطاب میں بتایا کہ آرمی چیف کو حکومت کے خلاف بغاوت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ نو ریاستوں میں بغاوت کی کوشش ناکام بنائی گئی۔
ریاست امہارا کے سربراہ اور مشیر کودفتر میں قتل کر دیا گیا۔ دارالحکومت ادیس ابابا میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔
امریکی سفارتخانے نے ایتھوپیا کی صورت حال پر سیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا اور اپنے سٹاف کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
ایتھوپین وزیراعظم احمد نے ملک میں جاری سیاسی انتشار کے خاتمے کے لیےسیاسی قیدیوں کو رہائی دی، سیاسی جماعتوں پر سے پابندی اٹھائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز بھی کیا تھا۔ ان تما م اقدامات کے باوجود ایتھوپیا میں نسلی تصادم عروج پر پہنچ چکا تھا۔