جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازعے کے پرامن حل پر زوردیا ہے۔
جرمنی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنازع کے سیاسی حل پر سنجیدگی سے کام ہونا چاہیے۔انجیلا مرکل نے کہا کہ معاملے کو اگلے ہفتے جاپان میں گروپ بیس کے سربراہ کانفرنس میںزیرغور لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی ،امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے سیاسی و سفارتی حل میں مدددے سکتا ہے۔کسی ملک کا نام لئے بغیر انہوں نے کسی بھی یکطرفہ اقدام سے بھی خبردار کیا، جرمن چانسلر نے مشترکہ جامع لائحہ عمل اور پیرس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی پربھی ہمیشہ تنقید کی ہے۔