امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے۔ اس سے قبل امیر قطر نورخان ایئربیس پہنچے تو انھیں مایہ ناز پاکستانی طیاروں جے ایف 17 تھنڈر اور مشاق طیاروں پر بریفنگ دی گئی۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنا دو روزہ دورہ مکمل کر کے قطر ایئرویز کے طیارے پر واپس وطن روانہ ہو گئے، نورخان ائیربیس پر انھیں اعلی حکام نے الوداع کہا۔ اس سے پہلے شیخ تمیم بن حمد الثانی جب نورخان ائیربیس پہنچے تو انھیں پاک فضائیہ کے سینئر افسران نے پاکستان میں تیار کردہ تربیتی مشاق طیارے اور لڑاکا طیارے جے ایف 17 پر بریفنگ دی۔شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جے ایف 17 طیارے کے کاک پٹ کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے بعد اس کی کارکردگی کو سراہا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024