تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے۔قوم اس مشن میں ہمارے ساتھ ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ہیں۔اپوزیشن کا کام صرف شور مچانا رہ گیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ اپوزیشن کا غیر فطری گٹھ جوڑ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچ جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38