نیب زدہ افسروں کو ڈائریکٹر نہ لگایا جائے، رباب جعفری
کراچی(سٹی نیوز)آفیسرز ایکشن کمیٹی کی نائب صدر رباب جعفریمیئر کراچی وسیم اختر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ نیب ذدہ افسروں کو کوئی عہدہ نہ دیں ۔ عدالت کے احکامات پر تنزلی کئے گئے افسر جمیل فاروقی کو دیا گیا ۱۹ گریڈ واپس لیں۔ انکے خلاف کینیڈا رہنے کے دوران تنخواہیں لینے اور ڈائریکٹر ایچ آر ایم بن کر اپنی اور اہلیہ کی ملازمتیں سروس بریک ختم کرکے جعلی سینیارٹی بنا کر بحال کرنے اور گریڈ بڑحانے کی تحقیقات کی جائیں ۔ مسعود عالم کے گورکھ دھندھوں اور کینینڈین شہریت کے باوجود تعیناتی محکموں کو ۴۵ سے ۱۴ کرنے پر وہ افسران سے معافی مانگیں اور سسٹم کو ۲۰۰۱ سے پہلے والا بحال کریں ۔ چیئرپرسن نبیلہ خانم نے صوبائی وزراء امداد پتافی ، ضیاء عباس، زولفقار بچانی سے ملاقاتیں کیں ۔ جبکہ بلدیات کے افسران کو حقائق سے آگاہ کیا۔ انکے ہمراہ ۵ رکنی وفد بھی تھا۔ قرارداد کی خامیوں اور یاداشت بھی پیش کی گئی۔ حکومت سندھ کے ایم سی افسران کو ریسکیو اور ذمہ داروں کے خلاف چارج شیٹ کرے گی خواہ انکا تعلق حکومتی جماعت سے ہو۔ نبیلہ خانم نے حقیقت آشکار کی کہ مسعود عالم ، جمیل فاروقی اور دیگر سازشی عناصر نے میئر کو چت کردیاہے ۔ ان افسران کا تعلق پی ایس پی، ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔