امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایوان صدر پہنچے تو پرتپاک استقبال کیا گیا ، اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ''نشان پاکستان '' سے نوازا گیا،صدر عارف علوی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ایوان صدر میں منعقدہ پروقار تقریب میں اعلی ترین سول ایوارڈ ''نشان پاکستان''سے نوازا۔ پاکستان کے دیرینہ برادر ملک قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی ، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد،وزیر توانائی عمر ایوب وزیر بحری امور علی زیدی ، وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری،سمیت دیگر وزرا، اراکین اسمبلی ، اعلی سول و فوجی حکام نے شرکت کی ۔قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی صدر مملکت سے ملاقات کیلئے ایوان صدر پہنچے تو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور روایتی لباس پہنے بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔ایوان صدر میں دونوں رہنمائوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38