تبلیغ دین حقیقی اسلامی اصول کے مطابق کی جائے ۔ علامہ فریدی
کراچی(پ ر) شبان غرباء اہلحدیث پاکستان کے ناظم اعلیٰ اور بین المدارس اسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی نے کہا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں ذہنی بیماریاں بڑے پیمانے پر پھیل رہی ہیںجس کی بنیادی وجہ لوگو ں کا روحانیت سے خالی ہونا ہے ہمیں اس خلاء کو پر کرنے کے لئے تبلیغ دین کے فریضے کو حقیقی اسلامی اصولوں کے مطابق ادا کر نا چاہئے وہ جامع محمدی مسجد لسبیلہ چوک میں نماز جمعہ کے اجتماع اور بعد ازیں سنیئر کرکٹ کوچ حافظ اکرام اللہ کی جانب سے بندھانی ہاؤس میں منعقدہ معروف آئی سی سی ٹیسٹ ایمائر کرکٹ ریاض الدین کے تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہے تھے علامہ فریدی نے کہا کہ ٹیسٹ ایمائر ریاض الدین جیسے لوگ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں ان کی ملک و قوم کے لئے اسپورٹس کے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اجلاس میں عاطف بندھانی، راجہ حسن بندھانی، قاری محمد اسحاق، قاری منیر احمد،یعقوب احمد شیخ ، اسلم خان فاروقی و دیگر نے بھی شرکت کی علامہ فریدی نے کہا کہ دنیا کی محبت نے انسانوں کو رب سے دور کردیا ہے جبکہ آخرت میں کامیابی کے لئے قرآن و سنت کے مطابق دینی اعمال کو انجام دینا نہایت ضروری ہے اجلاس میں ٹیسٹ ایمائر ریاض الدین کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔