وفاقی پولیس میں بھرتی کا پہلا مرحلہ امیداواروں کو شدید گرمی میں مشکلات
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی پولیس میں ہفتہ کے روز بھرتی کے پہلے مرحلے میں آنے والے امیداواروں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا رہا اصلی شناختی کارڈ نہ رکھنے والے امیدواروں کو بھی مشکلات درپیش رہیں ملک بھر سے آنے والے امیدواروں نے اپنے لئے ناکافی سہولتوں کی بھی شکائت کی وفاقی پولیس نے مختلف مقامات پر14 ریکروٹمنٹ سینٹر قائم کئے ہیں جن میں مختلف شعبوں میں 1262 خالی پولیس آسامیوں پر بھرتی مکمل کی جائے گی ۔