منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیاگیا
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا، ملزم کے وکیل محمد جنید نے مقدمہ کو جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے عدالت سے یومیہ بنیادوں پر سماعت کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے چالان جمع ہونے کے 8دن بعد یومیہ بنیادوں پر سماعت کے مقدمہ مقدمہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ملزم کو بری کر دیا ،ملزم وقاص احمد کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے رواں سال3اپریل کو نارکوٹکس ایکٹ کی دفعہ 9-Cکے تحت مقدمہ نمبر173درج کیا تھا ،وکیل صفائی کی استدعا پرمقدمہ کی جلد سماعت کی اور چالان پیش ہونے کے8دن کے اندر گواہوں کے بیان اور ان پروکیل صفائی کی جرح مکمل کر کے مقدمہ کو مشکوک قرار دے دیا ،ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ان کے موکل کو ایک ہفتہ حبس بیجا میں رکھ کر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ،لہٰذا عدالت یومیہ بنیادوں پرسماعت کر کے انصاف کے تقاضے پورے کرے ،عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے شک کا فائدہ دے کر ملزم کو بری کر دیا۔