پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ اور زبر دستی بورڈ ٹیکس کی وصولی کو مستردکرتے ہیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) صدرمرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی رجسٹرڈ زاہدبختاوری نے پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں اضافے اور غنڈہ عناصر ٹھیکیداروں کے ذریعے زبر دستی بورڈ ٹیکس کی وصولی جیسے ظالمانہ اقدامات کو مستردکرتے ہوئے احتجاج تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے 24 جون کو علامتی ہڑتال کا بھی اعلان کردیاانہوں نے کہاکہ تاجربرادری اور عوام جو کہ پہلے ہی دیگر ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے پر مزید ٹیکس بڑھاکرظلم کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ راولپنڈی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام منقعدہ ہنگامی اجلاس میں کیا اس اجلاس میں کینٹ و چکلالہ کی تمام تاجر تنظیموں اور انجمن شہریان راولپنڈی رجسٹرڈ کے عہدیدران اور ممبران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے زاہد بختاوری نے کہا کہ سٹیک ہولڈروں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد اور مشاورت میں لیے بغیر اقدامات کیے جا رہے ہیں جو تاجرکش پالیسی کے مترادف ہیں کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ہزاروں کی جگہ لاکھوں روپے کے ٹیکسوں کی غیر قانونی وصولی نہ ہونے پر سیلنگ کے نوٹس کاروباری مراکز پر چسپاں کر کے تاجربرادری اور کینٹ کی رہائشی عوام کو ہراساں کرنے اورانکے کاروبارکی ساکھ خراب کرنے اور عزت نفس مجروح کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اجلاس سے خطاب میں زاہد بختاوری نے کنٹونمنٹ بورڈکے ان ظالمانہ اقدامات کیخلاف مرکزی تنظیم تاجران کنٹونمنٹ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں الامین پلازہ مال روڈ پر 24 جون بروزسوموار دن بارہ سے دو بجے تک علامتی ہڑتال احتجاجی دھرنے اور ریلی کا اعلان کیا ہے اپنے خطاب میں زاہد بختاوری نے آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ اور کور کمانڈر راولپنڈی سے معاملے کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے