واپڈا ٹاؤن میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ درج
لاہور (نمائند ہ خصوصی) واپڈا ٹاؤن میں ظالم مالکن کا 10 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد‘ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔ مقدمہ متاثرہ بچی کے والد مجاہد علی کی مدعیت میں انیتا نامی خاتون کے خلاف درج کیا گیا۔تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق والدین کی شکایت پر تھانہ ستوکتلہ کی پولیس نے بچی رخسانہ کو گھر سے بازیاب کرایا،ٹوبہ ٹیک سنگھ کی رہائشی رخسانہ مجاہد ایک سال سے واپڈا ٹاؤن میں کام کر رہی تھی۔