پاکستان اور قطر نے تجارت، کاروبار، سیاحت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کیلئے مفاہمت کی تین مختلف یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی دستخطوں کی تقریب میں موجود تھے۔
مشیر تجارت عبدالرزاق دائود اور قطر کے وزیرتجارت علی شریف ال Emadi نے تجارت اور سرمایہ کاری کے بارے میں پاک قطر مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کیلئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔
بین الصوبائی رابطے کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور قطر نیشنل ٹورازم کونسل کے سیکرٹری جنرل اکبرال باقر نے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اور کاروباری امور کے شعبوں میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے۔
مفاہمت کی ایک اور یاداشت قطر کے فنانشل انفارمیشن یونٹ اور حکومت پاکستان کے فنانشل مانٹرنگ یونٹ کے درمیان غیر قانونی رقوم کی بیرون ملک منتقلی اور دوسرے متعلقہ جرائم سے متعلق مالیاتی معلومات کے تبادلے کے شعبے میں تعاون فراہم کرنے سے متعلق ہے۔