مارک سپر کو امریکہ کا وزیردفاع بنانے کا فیصلہ
واشنگٹن (اے پی پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزارت دفاع کے سینئر ترین اہلکار مارک سپر کو نیا وزیر دفاع بنانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند افراد کو اپنی انتظامیہ میں اہم عہدوں پر نامزد کرنے کا اعلان کیا جن میں مارک ٹی سپر کو وزیر دفاع بنائے جانے کا فیصلہ شامل ہے۔