احتساب عدالت نے حمزہ کے پروڈکشن آرڈر کی منسوخی کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرز کی منسوخی کیلئے درخواست مسترد کر دی درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون کے تحت ملزم رکن اسمبلی کے جسمانی ریمانڈ کے دوران سپیکر پروڈکشن آرڈرز جاری نہیں کر سکتا پروڈکشن آرڈرز کا جاری کیا جانا عدالتی معاملات میں مداخلت ہے حمزہ شہباز نے عوامی عہدے کا ناجائز استعمال کیا۔