ہربنس پورہ: بیوی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شوہرکو چھت سے گرا کر مار دیا
لاہور(نمائندہ خصوصی)گھریلو ناچاقی ،انتقام یا کوئی اور معاملہ ہربنس پورہ کے علاقہ میں بیوی نے اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں سے مل کر شوہر کو چھت سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ محمد زاہد نے پولیس کو بتایا اس کے بھائی محمد عرفان کو اس کی بیوی انعم نے اپنے بھائی خرم,مالک مکان اور دیگر سہیلیوں کے ہمراہ چھت سے دھکا دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔ عرفان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔ مدعی کے مطابق چھت سے گرانے کا واقعہ اس کی آنکھوں کے سامنے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے مقتول کی نعش مردہ خانے جمع کرا دی گئی ہے۔مزید قانونی کارروائی جاری ہے جلد ہی اصل حقائق سامنے آ جائیں گے۔