امریکہ نے 5 چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ نے ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ 5 چینی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے فیصلے کے تحت پابندی کے زمرے میں آنے والی پانچوں کمپنیاں امریکی مصنوعات نہیں خرید سکیں۔ یہ فیصلہ سلامتی سے متعلق خدشات کے سبب کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ہفتے جاپان میں جی ٹونٹی کی سمٹ کے موقع پر ملاقات کرنے والے ہیں اور یہ معاملہ اس اہم الاقات سے قبل کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے گا۔ دونوں اقتصادی قوتوں کے مابین پہلے ہی معاشی جنگ جاری ہے۔