قبائلی اضلاع میں بندوق کی نوک پر الیکشن کسی صورت نہیں مانیں گے: بلاول
اسلام آباد (صباح نیوز)چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے جنوبی وزیرستان وانا سے پارٹی کے انتخابی امیدوار عمران مخلص وزیر کی گرفتاری کی مذمت کی ہے ۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ عمران مخلص کی گرفتاری پری پول دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قبائلی اضلاع میں بندوق کی نوک پر ہونے والے انتخاب کو کسی صورت نہیں مانیں گے. عمران مخلص وزیر کو پہلے بھی مارنے کی دھمکیاں دیں جارہی تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سابقہ فاٹا علاقوں میں صوبائی انتخاب کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ عمران مخلص وزیر کو محسن داوڑ کے لیے آواز اٹھانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی سابقہ قبائلی علاقوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ عمران مخلص وزیر کو فل فور رہا کیا جائے۔ وفاقی و کے پی حکومت سابقہ فاٹا علاقوں میں ہار کے ڈر سے دھاندلی پر اتر آئے ہیں۔