امریکا نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے اتحادی بشارالاسد کو جنوب مغربی شام میں کشیدگی روکنے کی پاسداری کا پابند کرائے ورنہ کشیدگی کا ذمہ دار روس ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکی خاتون سفیر نکی ہیلی نے ایک بیان میں کہا کہ اسد رجیم کی جانب سے جنوب مغربی شام میں کشیدگی نہ بڑھانے کے معاہدے کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ روس کشیدگی کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے روس پر زور دیا کہ وہ اپنے اتحادی اسد رجیم کو جنوب مغربی شام میں محاذ آرائی کی صورت حال پیدا کرنے سے روکے ورنہ اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔امریکی سفیرہ نے خبردار کیا کہ شام میں کوئی نئی کشیدگی پیدا ہوتی ہے تو آخر کار اس کا ذمہ دار روس ہوگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024