الیکشن ٹریبونل نے فاروق ستار کی اپیل پر 25 جون کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے245 سے ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق اپیل کی سماعت ہوئی،الیکشن ٹریبونل نے فاروق ستار کی اپیل پر 25 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے،ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما نے انتخابات 2018 کے لیے کراچی کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جن میں این اے 245،241 اور 247 کے حلقے شامل ہیں،حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر احسان خان نے انہیں مسترد کردیا تھا۔ریٹرننگ افسر کے مطابق ڈاکٹر فاروق ستار 2 مقدمات میں مفرور ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مفرور ہونے کا تذکرہ نہیں کیا جس وجہ سے ان کے کاغذات مسترد کیے گئے،کاغذات نامزدگی مستردہونے پرفاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ میں اپیل کرنے اور دونوں مقدمات میں مقامی عدالت سے ضمانت کرانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ 28 مقدمات میں پہلے ہی ضمانتیں کراچکاہوں،جن 2مقدمات پرکاغذات مستردکیے گئے ان میں ضمانت نہیں کرائی تھی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024