اپیلٹ ٹریبونل نے عام انتخابات 2018 کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این 63 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواست مسترد کردی۔راولپنڈی اپیلٹ ٹریبونل میں چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔تاہم ایپلٹ ٹریبونل نے یہ کہہ کر اپیل مسترد کردی کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024