گڈانی کے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب جانے والے مزید 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، جس کے بعد واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی۔یاد رہے کہ گڈانی میں سمندر میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 17 افراد ڈوب گئے تھے،ڈوبنے والوں میں سے 11 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا تھا جبکہ 4 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی تھیں،دوسری جانب 2 بچے لاپتہ تھے، جن کی تلاش میں جاری ریسکیو آپریشن اندھیرا ہونے پر روک دیا گیا تھا۔ دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور دونوں بچوں کی لاشیں نکال لی گئی،ریسکیو آپریشن میں ایدھی کے غوطہ خوروں نے بھی حصہ لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈوبنے والے افراد لیاری کے علاقے کچھی پاڑہ کے رہائشی تھے، جو پکنک منانے کے لیے آئے تھے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024