چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا چانڈکا ہسپتال لاڑکانہ کے دورے پر مختلف وارڈز کا معائنہ کیا،لیبارٹری کی ابتر صورتحال پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کی سرزنش کر دی۔ہفتہ کے روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے چانڈ کا ہسپتال لاڑکانہ کا دورہ کیا ،لیبارٹری کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میری آمد پر یہ حالت ہے تو اس سے پہلے کیا ہوگی۔چیف جسٹس نے ہسپتال میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر ایم ایس اور میئر کی سرزنش کر دی اور انتظامیہ کو فوری طور پر کچرے کے ڈھیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ میئر لاڑکانہ نے کہا ہسپتال کے اندر صفائی کی ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ کی ہے۔کیس کی شنوائی نہ ہونے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور کہا شوہر کے انتقال کے بعد دیور نے جھوٹا مقدمہ کرایا، پولیس نے تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دے دیا، جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت 7 ماہ سے کیس سمری منظور نہ کر رہی، جس پر چیف جسٹس نے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024