ایک تصویر۔۔۔۔ایک کہانی
وفاقی دارالحکومت میں بارہا ایسے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں جن میں عوام ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں۔ زیر نظر تصویر میں اسلام آباد ہائی وے پر تیز رفتاری سے جاتی گاڑی میں ایک بچی سن روف سے آدھی باہر نکلی ہوئی ہے۔ ہنگامی بریک سے کوئی بھی ناخوشگوار حادثہ پیش آ سکتا ہے اس کے علاوہ یکدم کسی پرندے یا چمگاڈر کے بھی بچی سے ٹکرانے کا احتمال موجود ہے۔ ڈرائیونگ کرتے وقت شہریوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس بابت ذرائع ابلاغ کی جانب سے موثر انداز سے آگہی پھیلائی جانی چاہیے تا کہ قیمتی جانیں سڑک حادثات میں ضائع ہونے سے محفوظ رہیں(رپورٹ و تصویر: سجاد حیدر )