ڈیلر کے پاس فروخت کیلئے شہری کی جانب سے کھڑا کیا گیا ہیوی بائیک جعلی دستخط اور انگوٹھے سے فروخت کنندہ کے نام ٹرانسفر
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے عملے نے چاندنی چوک میں ڈیلر کے پاس فروخت کیلئے شہری کی جانب سے کھڑا کیا گیا ہیوی بائیک مبینہ طور پر جعلی دستخط اور انگوٹھے سے فروخت کنندہ کے نام ٹرانسفر کردیا ارسلان نعیم نے ڈائریکٹر ایکسائز کے نام اپنی اپیل میں کہا کہ میں غوری ٹائون اسلام آباد کا رہائشی ہوں میں اپنے بھائی خرم عزیز کی ملکیتی ہیوی بائیک فاسٹ سپیڈ ڈیلر کے پاس چاندنی چوک سیٹلائٹ ٹائون میں فروخت کیلئے کھڑا کیا اس منتقلی میں ملوث اہلکاران کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔